Posts

Showing posts from January, 2018

Types of Pliers used in HVACR | Urdu

Image
پنچ آف پلائر:   اس پلاس کی مدد سے ٹیوب کو  کناروں کے قریب سے دبا کر ٹیوب کے راستے کو مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے تاکہ ٹیوب کے کناروں سے ریفریجرنٹ لیک نہ ہو۔ خاص طور پر گھریلو یونٹ میں ریفریجرنٹ چارج کرنے کے بعد اس کی چارجنگ لائن کو بند کرنے کے لئے یہ ٹول استعمال کیا جاتا ہے۔ Combination Plier کمبی نیشن پلائر:  یہ ریفریجریشن و ائیر کنڈیشننگ ورکشاپ کا نہایت اہم اوزار ہے۔  یہ مختلف مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے دو بازو اور دو  جبڑے ہوتے ہیں اور دونوں جبڑے متحرک ہوتے ہیں۔  جبڑوں کے منہ پر جھری نما لائنیں لگی ہوتی ہے۔ اس کو پکڑنے ، جکڑنے، کاٹنے اور مروڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے برقی تاروں کو کاٹابھی جاسکتا ہے اور ان کے اوپر سے انسولیشن بھی اتاری جا سکتی ہے۔ برقی جھٹکے  سے بچنے کے لئے  پلاس کے دونوں بازوؤں پر اچھی قسم کی انسولیشن چڑھا دی جاتی ہے۔  یہ مختلف سائز میں تیار کیے جاتے ہیں۔ لمبی نوک والا پلاس:  یہ پلاس عموماً ایسی تنگ جگہوں پر کام کرنے کے لئے استعمال کی جاتا ہے۔ جہاں پر ہاتھ کا پہنچنا ممکن نہ ہو۔ یہ کسی چیز کو پک

Basic HVACR Tools | Urdu

Image
ایلن کی سیٹ یہ ایک ایسا اوزار ہے۔ جو شکل میں  انگلش کے حرف ᴸ  کی طرح کا ہوتا ہے۔ جس کی بناوٹ مسدسی (چھ کونوں والی) ہوتی ہے۔یہ اوزار ایسے یونٹ کھولنے کے لیے استعمال کی جاتا ہے ، جن کے ہیڈ کے اندرونی طرف مسدسی جھڑی ہوتی  ہے۔ یہ سیٹ کی صورت میں ایک پیکٹ میں مختلف تعداد  میں چھوٹی بڑی ہوتی ہے۔ ٹول: سویجنگ  Swedging Tool  ایک ہی سائز کی دو  ٹیوبوں کو آپس میں ویلڈ کرنے کے لئے ایک ٹیوب کا منہ تھوڑا کھول لیا جاتا ہے تاکہ دوسری ٹیوب اس میں آسانی سے آجائے     ا س مقصد کے لئے جو اوزار استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو سویجنگ  ٹول  کہتے ہیں۔  یہ  مختلف سائزوں میں دستیاب  ہیں۔ مثلاً 3/16"، 1/4"، 5/8"،  1/2"   وغیرہ   ٹول: فلیرنگ    یہ ایک ایسا ااوزار ہے جو ٹیوبز کے سروں کو فلئیرنگ کرنے لئے استعمال کیا جاتا ہے، یعنی ٹیوب کے سرے کو 45ڈگری کے زاویے تک ترچھا کھولنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کے لئے اس کے ہینڈل کے نیچے لگی ہوئی سکریو بار کے نیچے ایک کون لگی ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لئے ٹیوب کے ایک سرے کو اینول میں لگا کر اس پر فلئیرنگ ٹو

The Reciprocating Compressor | Parts Detail | Working Principle

Image

Hammers & Drilling Tools | Urdu

Image
ہتھوڑی   یہ ایک ایسا اوزار ہے، جو مختلف دھاتوں کو سیدھا کرنے، کیل وغیرہ ٹھوکنے یا مختلف چیزوں کو توڑنے کے کام آتا ہے۔ کام کی نوعیت کے مطابق اس کا وزن ، قسم اور سائز مختلف ہوتے ہیں۔ Ball Pien Hammer 1۔ بال پین ہیمر 2۔ سٹریٹ پین ہیمر 3۔ کراس پین ہیمر Straight Pien Hammer Cross Pien Hammer Mallet میلٹ     یہ لکڑی یا پلاسٹک کا بنا ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے دھاتی چادروں کو سیدھا کیا جاتا ہے یا بعض اوقات دھاتی چادروں کو حسبِ ضرورت موڑا جاتا ہے۔ اگر میلٹ کی بجائے  عام لوہے والا ہتھوڑا استعمال کیا جائے تو دھاتی چادروں پر نشان پڑ جاتے  ہیں۔ ہینڈ ڈرل مشین:  الیکٹرک    یہ ڈرل مشین سائرنگ کرتے وقت دیواروں اور چھتوں میں سوراخ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے اور یہ بجلی پر کام کرتی ہے۔ اس لئے اسے الیکٹرک ڈرل مشین کہا جاتا ہے۔یہ دھاتوں یا لکڑی دونوں میں سوراخ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی سپیڈ کم یا زیادہ بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کا سائز ڈرل چک سے لیا جاتا ہے۔ کی بنائی جاتی ہے۔ بِٹ:  ڈرل    اس کو ورما یا برما بھی

Cutting, Measuring & Soldering Tools | Urdu

Image
ٹن کٹر اس کو کتیرہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ قینچی کی شکل کا ہوتا ہے اور لوہے کی چادریں کاٹنے کے کام آتا ہے۔ اس کے دو جبڑے ہوتے  ہیں اور دونوں متحرک ہوتے ہیں۔ ٹیوب کٹر: یہ ریفریجریشن ٹریڈ میں ٹیوبوں کو کاٹنے کے لئے استعمال کیا جاتاہے ۔ اس میں ایک حرکت کرنے والی بار کے آگے کافی تیز اور سخت بلیڈ لگا ہوتا ہے اور اس بار کو آگے پیچھے کرنے کے لئے اس کی پچھلی طرف ایک ناب لگی ہوتی ہے۔ اور بلیڈ کے آگے دو لر لگے ہوتے ہیں۔ جن کے درمیان بلیڈ کے سامنے رکھ کر ٹیوب کاٹی جاتی ہے۔ لوہا کاٹنے کی آری:  اس کے دو حصے ہوتے ہیں۔ ایک کو بلیڈ اور دوسرے کو فریم کہتے ہیں۔  اس کے ذریعے لوہے کی جاب وغیرہ کو کاٹا جاسکتا ہے۔  مئیرنگ ٹیپ:    یہ ایک ایسا آلہ ہے ، جو مختلف چیزوں کی پیمائش کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ مختلف سائزوںمیں دستیاب ہوتا ہے۔ یہ ایک فریم کے اندر گول شکل میں لپیٹا جاتا ہے۔ اس کی سکیل انچوں اور ملی میٹروں میں ہوتی ہے۔ رول: سٹیل    یہ ایک عام استعمال ہونے والا پیمائش اوزار ہے۔ اس پر ایمپیرئیل اور

Introduction of Files & their intro | Urdu

Image
  فائلز(ریتی) اس کو ریتی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اوزار دھاتی اشیاء کو ہموار یا ملائم کرنے کے لئے  استعمال کیا جاتا ہے۔ کام کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے  مختلف مقاصد کے لئے مختلف قسم کی ریتی استعمال کی جاتی ہے۔   شکل کے لحاظ سے ریتی کی درج ذیل اقسام ہیں۔ 1۔ فلیٹ فائل یا چپٹی ریتی  2۔ راؤنڈ فائل یا گول ریتی  3۔ ہاف راؤنڈ فائل یا نیم گول ریتی        4۔  تکونی ریتی (تین کونوں والی ریتی) 5۔ چکور ریتی کام کے لحاظ سے ریتی کی درج ذیل اقسام ہیں۔ 1۔ رف کٹ فائل                                                  2۔  باسٹرڈ فائل                                                    3۔سموتھ فائل دندانوں کے لحاظ سے بھی ریتی کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ 1۔ سنگل کٹ فائل                                               2۔  ڈبل کٹ فائل کام کے لحاظ سے فائل کی اقسام   فائل رف : یہ فائل کسی دھات کو زیادہ رگڑنے کے کام آتی ہے۔ اس کے دندانے موٹے ہوتے ہیں۔ فائل: سموتھ   کسی دھات کی سطح ملائم یا ہموار کرنے کے کام آتی ہے۔ اسکے دندانے باریک ہوتے ہیں۔   کے لحاظ