Introduction of Files & their intro | Urdu
فائلز(ریتی)
اس کو ریتی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اوزار دھاتی اشیاء کو ہموار یا ملائم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کام کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے
مختلف مقاصد کے لئے مختلف قسم کی ریتی استعمال کی جاتی ہے۔
مختلف مقاصد کے لئے مختلف قسم کی ریتی استعمال کی جاتی ہے۔
شکل کے لحاظ سے ریتی کی درج ذیل اقسام ہیں۔
1۔ فلیٹ فائل یا چپٹی ریتی
2۔ راؤنڈ فائل یا گول ریتی
3۔ ہاف راؤنڈ فائل یا نیم گول ریتی
4۔ تکونی ریتی (تین کونوں والی ریتی)
5۔ چکور ریتی
کام کے لحاظ سے ریتی کی درج ذیل اقسام ہیں۔
1۔ رف کٹ فائل 2۔ باسٹرڈ فائل 3۔سموتھ فائل
دندانوں کے لحاظ سے بھی ریتی کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
1۔ سنگل کٹ فائل 2۔ ڈبل کٹ فائل
کام کے لحاظ سے فائل کی اقسام
یہ فائل کسی دھات کو زیادہ رگڑنے کے کام آتی ہے۔ اس کے دندانے موٹے ہوتے ہیں۔
کسی دھات کی سطح ملائم یا ہموار کرنے کے کام آتی ہے۔ اسکے دندانے باریک ہوتے ہیں۔
کے لحاظ سے فائل کی اقسامدندانوں
اس فائل صرف ایک ہی سمت میں دندانوں کی لائنیں ابھری ہوتی
ہیں۔
ہیں۔
اس فائل پر کراس نما دندانوں کی لائنیں ابھری ہوتی ہیں۔
اس فائل پر دندانے کافی ابھرے ہوتے ہیں۔ یہ فائل لکڑی کے کام میں استعمال ہوتی ہے۔
شکل کے لحاظ سے فائل کی اقسام
فائل: فلیٹ
یہ ریتی شکل میں چپٹی ہوتی ہے۔ یہ ہموار سطح پر رگڑائی کرنے کے
کام آتی ہے۔
فائل: راؤنڈ
یہ ریتی شکل میں گول ہوتی ہے۔ یہ مختلف گولائیوں کو رگڑنے میں مدد دیتی ہے۔
اس ریتی کی ایک سائیڈ گول جبکہ دوسری سائڈ چپٹی (سیدھی) ہوتی ہے۔ ایسی جگہ جہاں ایک ہی وقت میں گول اور چپٹی فائل استعمال کرنے کی ضرورت ہو، وہاں اس فائل سے کام لیا جاتا ہے۔
فائل:تکونی
یہ ریتی مثلث کی طرح کی ہوتی ہے۔ یہ تین کونوں والی جگہوں پر
گرائنڈنگ کے کام آتی ہے۔
گرائنڈنگ کے کام آتی ہے۔
فائل:چوکور
یہ ریتی 90 درجے کے زاویے والی جگہ پر رگڑائی کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
Comments
Post a Comment