Hammers & Drilling Tools | Urdu


ہتھوڑی
 یہ ایک ایسا اوزار ہے، جو مختلف دھاتوں کو سیدھا کرنے، کیل وغیرہ ٹھوکنے یا مختلف چیزوں کو توڑنے کے کام آتا ہے۔ کام کی نوعیت کے مطابق اس کا وزن ، قسم اور سائز مختلف ہوتے ہیں۔
Ball Pien Hammer
1۔ بال پین ہیمر
2۔ سٹریٹ پین ہیمر
3۔ کراس پین ہیمر
Straight Pien Hammer
Cross Pien Hammer



Mallet
میلٹ
   یہ لکڑی یا پلاسٹک کا بنا ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے دھاتی چادروں کو سیدھا کیا جاتا ہے یا بعض اوقات دھاتی چادروں کو حسبِ ضرورت موڑا جاتا ہے۔ اگر میلٹ کی بجائے  عام لوہے والا ہتھوڑا استعمال کیا جائے تو دھاتی چادروں پر نشان پڑ جاتے 
ہیں۔







ہینڈ ڈرل مشین: الیکٹرک  


یہ ڈرل مشین سائرنگ کرتے وقت دیواروں اور چھتوں میں سوراخ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے اور یہ بجلی پر کام کرتی ہے۔ اس لئے اسے الیکٹرک ڈرل مشین کہا جاتا ہے۔یہ دھاتوں یا لکڑی دونوں میں سوراخ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی سپیڈ کم یا زیادہ بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کا سائز ڈرل چک سے لیا جاتا ہے۔کی بنائی جاتی ہے۔







بِٹ: ڈرل  


اس کو ورما یا برما بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دھات کے اندر سوراخ کرنے کے کام آتا ہے۔ اس کو ڈرل مشین میں لگا کر استعمال کر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہائی کاربن سٹیل یا ہائی سپیڈ سٹیل کا بنا ہوتا ہے۔







:ٹیپ 






اس کو موس بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے دھاتوں کے اندرونی طرف چوڑیاں ڈالی جا سکتی ہیں۔ اس کو ایک ہینڈل میں لگا کر استعمال کیا جاتا ہے۔









 ہول ڈوزر سا

  اس کو ہول ڈوزر سا یا ہول سا کہا جاتا ہے۔  اس کی مدد سے بڑے سائز کے سوراخ نکالے جاتا ہے۔ یہ مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔ جیسا کہ تصویر میں  دکھایا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

General Book of Refrigeration and Air-Conditioning Technology by Mr Muhammad Ayub [Urdu-PDF]

Modern Refrigeration and Air Conditioning | ANDREW D. ALTHOUSE | Free Download Book PDF

Refrigeration and Air-Conditioining Technology [3rd Edition] by Mr. Muhammada Ayub [Urdu-PDF]