Basic HVACR Tools | Urdu
ایلن کی سیٹ
ᴸ
کی طرح کا ہوتا ہے۔ جس کی بناوٹ مسدسی (چھ کونوں والی) ہوتی ہے۔یہ اوزار ایسے یونٹ کھولنے کے لیے استعمال کی جاتا ہے ، جن کے ہیڈ کے اندرونی طرف مسدسی جھڑی ہوتی
ہے۔ یہ سیٹ کی صورت میں ایک پیکٹ میں مختلف تعداد میں چھوٹی بڑی ہوتی ہے۔
Swedging Tool |
ایک ہی سائز کی دو ٹیوبوں کو آپس میں ویلڈ کرنے کے لئے ایک ٹیوب کا منہ تھوڑا کھول لیا جاتا ہے
تاکہ دوسری ٹیوب اس میں آسانی سے آجائے
اس مقصد کے لئےجو اوزار استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو سویجنگ ٹول کہتے ہیں۔
یہ مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔
مثلاً
3/16"، 1/4"، 5/8"، 1/2"
وغیرہ
ٹول:فلیرنگ
اس مقصد کے لئے ٹیوب کے ایک سرے کو اینول میں لگا کر اس پر فلئیرنگ ٹول کی کون کو رکھ کر ہینڈل کی مدد سے دبایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں آہستہ آہستہ ٹیوب کا وہ سرا 45 ڈگری کے زاویے پر کُھل جاتا ہے۔
اینول
یہ ایسا اوزار ہے جس میں مختلف سائز کے سوراخ ہوتے ہیں۔ ان سوراخوں پر سائز لکھے
ہوتے ہیں۔ ان سوراخوں میں ٹیوب کو سائز کے مطابق رکھ کر اس کو اوزاروں میں رکھا جاتا ہے۔ اور ٹیوب کو کسنے کے لئے اس اوزار پر ونگ نٹ تھمب نٹ لگے ہوتے ہیں۔ یہ اوزار ٹیوب کے کاٹنے ، فلئیرنگ اور سویجنگ کرنے کے دوران ٹیوب کو پکڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ ریفریجریشن ٹریڈ میں ٹیوبوں کو کاٹنے کے لئے استعمال کیا جاتاہے ۔ اس میں ایک حرکت کرنے والی بار کے آگے کافی تیز اور سخت بلیڈ لگا ہوتا ہے اور اس بار کو آگے پیچھے کرنے کے لئے اس کی پچھلی طرف ایک ناب لگی ہوتی ہے۔ اور بلیڈ کے آگے دو لر لگے ہوتے ہیں۔ جن کے درمیان بلیڈ کے سامنے رکھ کر ٹیوب کاٹی جاتی ہے۔
یہ اوزار کاپر ٹیوب کے کاٹنے کے بعد اس کے کناروں سے برادہ صاف
کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
Comments
Post a Comment