Cutting, Measuring & Soldering Tools | Urdu

ٹن کٹر
اس کو کتیرہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ قینچی کی شکل کا ہوتا ہے اور لوہے کی چادریں کاٹنے کے کام آتا ہے۔ اس کے دو جبڑے ہوتے 

ہیں اور دونوں متحرک ہوتے ہیں۔








ٹیوب کٹر:



یہ ریفریجریشن ٹریڈ میں ٹیوبوں کو کاٹنے کے لئے استعمال کیا جاتاہے ۔ اس میں ایک حرکت کرنے والی بار کے آگے کافی تیز اور سخت بلیڈ لگا ہوتا ہے اور اس بار کو آگے پیچھے کرنے کے لئے اس کی پچھلی طرف ایک ناب لگی ہوتی ہے۔ اور بلیڈ کے آگے دو لر لگے ہوتے ہیں۔ جن کے درمیان بلیڈ کے سامنے رکھ کر ٹیوب کاٹی جاتی ہے۔









لوہا کاٹنے کی آری: 

اس کے دو حصے ہوتے ہیں۔ ایک کو بلیڈ اور دوسرے کو فریم کہتے ہیں۔  اس کے ذریعے لوہے کی جاب وغیرہ کو کاٹا جاسکتا ہے۔







 مئیرنگ ٹیپ:


  
یہ ایک ایسا آلہ ہے ، جو مختلف چیزوں کی پیمائش کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ مختلف سائزوںمیں دستیاب ہوتا ہے۔ یہ ایک فریم کے اندر گول شکل میں لپیٹا جاتا ہے۔ اس کی سکیل انچوں اور ملی میٹروں میں ہوتی ہے۔











رول:سٹیل  
یہ ایک عام استعمال ہونے والا پیمائش اوزار ہے۔ اس پر ایمپیرئیل اور میٹرک نظام کی اکائیاں ہوتی ہیں۔اس پر چھوٹی اکائی 64/1 انچ اور ایک ملی میٹر ہوتی ہے۔اور اس کی لمبائی عموماً 12 انچ سے 6 انچ تک ہوتی ہے۔




گیج:فیلر  

اس گیج کا استعمال ایسی دو جگہوں کے درمیان خلا کی پیمائش کے لئے کیا جاتا ہے ۔ جو ایک انچ کے صرف ایک ہزارویں حصے تک جدا ہوں۔یہ باریک ترتیب وار پتریوں پر مشتمل ہوتی ہے۔جن میں سے ہر ایک پتری پر اس کی موٹائی لکھی جاتی ہے۔یہ انچوں اور ملی میٹروں میں دستیاب ہے۔




 کیپلری گیج:
کیپلری ٹیوب  کا اندرونی  اور بیرونی قطر  معلوم کرنے کے لئے کیپلری گیج سے مدد لی جاتی ہے۔
















برقی قاویہ: 
یہ بجلی کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اس میں ایک ایلیمنٹ ہوتاہے۔ جو کرنٹ ملنے پر گرم ہوتا ہے۔ عام طور پر 25 واٹ، 45واٹ  اور 75 واٹ کا قاویہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے دھاتوں کو ٹانکے لگائے جاتے ہیں۔



برقی قاویہ: انسٹینٹ  
یہ جدید قسم کا قاویہ ہے جوٹانکہ لگاتے وقت ٹریگر دباتے ہی گرم ہو جاتا ہے۔ ضرورت نہ ہونے پر ٹریگر کے چھوڑتے ہی بند ہو جاتا ہے۔ اس کو مسلسل  چلانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جس کی وجہ سے بجلی کی بچت ہوتی ہے۔










بنچ وائس:
مختلف دھاتی آلات پر کام کرنے کے لئے پہلے ان کو بنچ وائس میں اچھی طرھ جکڑ لیا جاتا ہے۔ اس طرح ان آلات پر کام کرنے میں آسانی 

Comments

Popular posts from this blog

General Book of Refrigeration and Air-Conditioning Technology by Mr Muhammad Ayub [Urdu-PDF]

Modern Refrigeration and Air Conditioning | ANDREW D. ALTHOUSE | Free Download Book PDF

Refrigeration and Air-Conditioining Technology [3rd Edition] by Mr. Muhammada Ayub [Urdu-PDF]