Types of Pliers used in HVACR | Urdu


پنچ آف پلائر: 



اس پلاس کی مدد سے ٹیوب کو  کناروں کے قریب سے دبا کر ٹیوب کے راستے کو مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے تاکہ ٹیوب کے کناروں سے ریفریجرنٹ لیک نہ ہو۔ خاص طور پر گھریلو یونٹ میں ریفریجرنٹ چارج کرنے کے بعد اس کی چارجنگ لائن کو بند کرنے کے لئے یہ ٹول استعمال کیا جاتا ہے۔







Combination Plier
کمبی نیشن پلائر: 
یہ ریفریجریشن و ائیر کنڈیشننگ ورکشاپ کا نہایت اہم اوزار ہے۔  یہ مختلف مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے دو بازو اور دو  جبڑے ہوتے ہیں اور دونوں جبڑے متحرک ہوتے ہیں۔  جبڑوں کے منہ پر جھری نما لائنیں لگی ہوتی ہے۔ اس کو پکڑنے ، جکڑنے، کاٹنے اور مروڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے برقی تاروں کو کاٹابھی جاسکتا ہے اور ان کے اوپر سے انسولیشن بھی اتاری جا سکتی ہے۔ برقی جھٹکے  سے بچنے کے لئے  پلاس کے دونوں بازوؤں پر اچھی قسم کی انسولیشن چڑھا دی جاتی ہے۔  یہ مختلف سائز میں تیار کیے جاتے ہیں۔






لمبی نوک والا پلاس: 
یہ پلاس عموماً ایسی تنگ جگہوں پر کام کرنے کے لئے استعمال کی جاتا ہے۔ جہاں پر ہاتھ کا پہنچنا ممکن نہ ہو۔ یہ کسی چیز کو پکڑنے یا چھوٹے سائز کے نٹ اور بولٹ کو کھولنے اور کسنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔







 وائر کٹر یا کٹر پلاس:
یہ ایک ایسا اوزار ہے۔ جس کی مدد سے مختلف سائز کی تاروں کو کاٹا اور چھیلا جا سکتا ہے۔ اس کے دو جبڑے ہوتے ہیں اور دونوں تیز دھار ہوتے ہیں۔ اس لئے اس کو وائر کٹر یا کٹر پلاس کہتے ہیں۔  اس کے دو نوں بازو انسولیٹڈ ہوتے ہیں تاکہ خدشہ نہ رہے۔بجلی کا کام کرتے وقت شاک لگنے کا



 پلائر:یونیورسل 
یہ ایسا پلائر ہے۔ جس کی مدد سے مختلف قسم کے مختلف سائز کے نٹ بولٹ پکڑے جا سکتے ہیں۔  اگر نٹ بولٹ یا کسی پائپ کا سائز بڑا ہو تو یونیورسل پلائر کے جبڑوں کو کھولا جا سکتا ہے۔ اس لئے اس کو یونیورسل یا ایڈجسٹ ایبل پلائر کہتے ہیں۔


پلائرگرپ 

یہ ایک ایسا اوزار ہے۔ جو کسی چیز کو مضبوطی سےجکڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔  اس کے دو جبڑے ہوتے ہیں،
 ایک جبڑا ساکن جبکہ دوسرا متحرک ہوتا ہے۔ جس کو سکریو کی مدد سے ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ یہ عام طورپر آٹھ انچ سے دس انچ تک دستیاب ہوتا ہے۔



پلائر:
ریوٹنگ 
 یہ ایک ایسا اوزار ہے۔ جس کی مدد سے دھاتی چادروں میں سوراخ کر کے اس کی مدد سے ریوٹ لگا کر ان کو آپس میں جوڑا جاتا ہے۔




وائر سٹیپر:

یہ ایک ایسا اوزار ہے جس کی مدد سے مختلف سائز کے تاروں پر سے انسولیشن اتاری جاتی ہے۔ اور کنڈکٹر کو نقصان نہیں پہنچتا ، نیز انسولیشن اتارتے ہوئے زور بھی کم لگتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

General Book of Refrigeration and Air-Conditioning Technology by Mr Muhammad Ayub [Urdu-PDF]

Modern Refrigeration and Air Conditioning | ANDREW D. ALTHOUSE | Free Download Book PDF

Refrigeration and Air-Conditioining Technology [3rd Edition] by Mr. Muhammada Ayub [Urdu-PDF]