Types of Pliers used in HVACR | Urdu
پنچ آف پلائر: اس پلاس کی مدد سے ٹیوب کو کناروں کے قریب سے دبا کر ٹیوب کے راستے کو مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے تاکہ ٹیوب کے کناروں سے ریفریجرنٹ لیک نہ ہو۔ خاص طور پر گھریلو یونٹ میں ریفریجرنٹ چارج کرنے کے بعد اس کی چارجنگ لائن کو بند کرنے کے لئے یہ ٹول استعمال کیا جاتا ہے۔ Combination Plier کمبی نیشن پلائر: یہ ریفریجریشن و ائیر کنڈیشننگ ورکشاپ کا نہایت اہم اوزار ہے۔ یہ مختلف مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے دو بازو اور دو جبڑے ہوتے ہیں اور دونوں جبڑے متحرک ہوتے ہیں۔ جبڑوں کے منہ پر جھری نما لائنیں لگی ہوتی ہے۔ اس کو پکڑنے ، جکڑنے، کاٹنے اور مروڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے برقی تاروں کو کاٹابھی جاسکتا ہے اور ان کے اوپر سے انسولیشن بھی اتاری جا سکتی ہے۔ برقی جھٹکے سے بچنے کے لئے پلاس کے دونوں بازوؤں پر اچھی قسم کی انسولیشن چڑھا دی جاتی ہے۔ یہ مختلف سائز میں تیار کیے جاتے ہیں۔ لمبی نوک والا پلاس: یہ پلاس عموماً ایسی تنگ جگہوں پر کام کرنے کے لئے استعمال کی جاتا ہے۔ جہاں پر ہاتھ کا پہنچنا ممکن نہ ہو۔ یہ کسی چیز کو پک