Screw Drivers, Spanners & Holding Instruments with intro | Urdu
فلیٹ سکریو ڈرائیور: اس کو دو منہ والا پیچ کس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پیچ کس ایسے پیچوں کو کھولنے یا کسنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جن کے ہیڈ پر سیدھی جھڑی ہوتی ہے۔اس کے راڈ کے ایک طرف لکڑی یا پلاسٹک کا دستہ ہوتا ہے۔ جب کہ دوسری طرف پیچ کس کا منہ بنا دیا جاتا ہے۔ منہ پر سختی پیدا کرنےکے لئے ٹمپرنگ کر دی جاتی ہے۔ اس کے سائز کا انحصار راڈ کی لمبائی پر ہوتا ہے۔ سکریو ڈرائیور: فلپس اس کو چار منہ واا پیچ کس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایسے پیچوں کو کھولنے یا کسنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جن کے سَروں یعنی ہیڈ پر دوہری جھڑی ڈای گئی ہو۔ اس کے سائز کا انحصار بھی راڈ کی لمبائی پر ہوتا ہے۔ اوپن سپینر یہ ایک ایسا اوزار ہے ۔ جو مختلف قسم کے نٹ بولٹ کو کھولنے یا ٹائٹ کرنے کے کام آتا ہے۔ اس کا منہ دونوں سائیڈوں سے کھلا ہوتا ہے اس لیے اس کو اوپن سپینر کہا جاتا ہے۔ مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔ رنگ سپینر یہ اوزار مختلف سائزوں میں دستیاب ہے، اس اوزار کا منہ ایک رنگ کی شکل کا ہوتا ہے۔ یہ نٹ بولٹ کو کھولنے اور ٹائٹ کرنے ...