Screw Drivers, Spanners & Holding Instruments with intro | Urdu



فلیٹ سکریو ڈرائیور:
اس کو دو منہ والا پیچ کس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پیچ کس ایسے پیچوں کو کھولنے یا کسنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جن کے ہیڈ پر سیدھی جھڑی ہوتی ہے۔اس کے راڈ کے ایک طرف لکڑی یا پلاسٹک کا دستہ ہوتا ہے۔ جب کہ دوسری طرف پیچ کس کا منہ بنا دیا جاتا ہے۔  منہ پر سختی پیدا کرنےکے لئے ٹمپرنگ کر دی جاتی 
ہے۔ اس کے سائز کا انحصار راڈ کی لمبائی پر ہوتا ہے۔






سکریو ڈرائیور: 
فلپس
اس کو چار منہ واا پیچ کس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایسے پیچوں کو کھولنے یا کسنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جن  کے سَروں یعنی ہیڈ پر دوہری جھڑی ڈای گئی ہو۔ اس کے سائز کا انحصار بھی راڈ کی لمبائی پر ہوتا ہے۔










 
اوپن سپینر

یہ ایک ایسا اوزار ہے ۔ جو مختلف قسم کے نٹ بولٹ کو کھولنے یا ٹائٹ کرنے کے کام آتا ہے۔ اس کا منہ دونوں 
سائیڈوں سے کھلا ہوتا ہے اس لیے اس کو اوپن سپینر کہا جاتا ہے۔
مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔

رنگ سپینر

 یہ اوزار مختلف سائزوں میں دستیاب ہے،  اس اوزار کا منہ ایک رنگ کی شکل کا ہوتا ہے۔ یہ نٹ بولٹ کو کھولنے اور ٹائٹ کرنے کے کام آتا ہے۔


ایڈ جسٹ ایبل اسپینر

 اس کو ایڈجسٹ ایبل اسپینر اور سکریو رینچ بھی کہا جاتا ہے۔ اسے مختلف سائز کے نٹ بولٹ کھولنے یا کسنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں ایک ورم ہوتا ہے، جس کو گھمانے ے رینچ کا منہ کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ لہذا اسے نٹ بولٹ کے سائز کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔



ساکٹ اسپینر سیٹ


یہ ایک ایسا اوزار ہے جو ایک سیٹ کی صورت میں دستیاب ہوتا ہے۔ اس کو گوٹی سیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں مختلف سائز کی ساکٹیں مختلف سائزوں کے نٹ بولٹ کھولنے اور ٹائٹ کرنے کے کام آتی ہیں۔
  






پائپ رینچ
یہ رینچ پانی یا گیس والے پائپوں کو کھولنے یا کسنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے سائز کا انحصار اس کی لمبائی پر ہوتا ہے۔





ٹانگ:
 
اس کو سنی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کام کے ددران مختلف اشیاء کو پکڑنے کے لئے استعمال کیا جاتی ہے تاکہ حرارت یا چوٹ سے بچا جا سکے۔













Comments

Popular posts from this blog

Refrigeration and Air-Conditioining Technology [3rd Edition] by Mr. Muhammada Ayub [Urdu-PDF]

General Book of Refrigeration and Air-Conditioning Technology by Mr Muhammad Ayub [Urdu-PDF]

Modern Refrigeration and Air Conditioning | ANDREW D. ALTHOUSE | Free Download Book PDF